منی پور میں مزیدچار کانگریسی ممبران اسمبلی بی جے پی میں شامل

امپھال:منی پور میں کانگریس کے مزید چار اراکین اسمبلی اور ترنمول کانگریس کے واحد ایم ایل اے نے بھی آج بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کر لیجس سے اب ریاست میں بی جے پی کے اراکین اسمبلی کی تعداد 28 ہوگئی ہے۔ کانگریس نے اسمبلی الیکشن میں 28 سیٹوں پر جیت درج کی تھی، لیکن اب اس کے پاس صرف 22 اراکین بچے ہیں۔ کانگریس کے دو ایم ایل اے پہلے ہی بی جے پی شامل ہوگئے تھے۔ آج کانگریس کے چار اراکین اسمبلی بی جے پی میں شامل ہوئے، اس کے بعد ٹی ایم سی کے واحد رکن اسمبلی ٹی روبندرو بھی بی جے پی میں شامل ہوگئے۔ وزیر اعلی این بیرین سنگھ، بی جے پی کے ریاستی صدر کیشو بھبندا اور بی جے پی کے دیگر لیڈروں نے آج یہاں بی جے پی کے دفتر میں منعقدہ تقریب میں کانگریس کے وائی سرچندر، ایس بیرا، او لکھوئی اور نگمتھونگ ہاو¿کیپ کا پارٹی میں خیرمقدم کیا۔ ایک دوسری تقریب میں ترنمول کانگریس کے ایم ایل اے کا وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا۔اس موقع پر وزیر اعلی بیرین سنگھ نے کہا کہ کانگریس اور ٹی ایم سی کے اراکین اسمبلی نے وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی قیادت کی حمایت کے لئے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کو صرف 21 سیٹوں پر فتح ملی تھی، لیکن سات نئے ایم ایل اے اس میں شامل ہونے سے بی جے پی کے اراکین اسمبلی کی تعداد اب 28 ہوگئی ہے اور وہ اب ریاست کی سب سے بڑی پارٹی بن گئی ہے۔ انتخابات کے نتائج کے بعد دوسری بڑی پارٹی ہونے پر بھی بی جے پی نے ایل جے پی ، این پی پی اور این پی ایف نیز ایک آزاد امیدوار کی حمایت سے حکومت تشکیل دی تھی ، مگر اب بی جے پی کے پاس 37 اراکین اسمبلی کی طاقت ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four more congress mlas join bjp in manipur in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply