آسام میں مسلح تصادم میں 4انتہا پسند ہلاک

گوہاٹی: آسام میں ایک فوجی کارروائی کے دوران 4انتہا پسند مارے گئے۔ یہاں موصول اطلاع کے مطابق سیکورٹی اہلکاروں نے بتایا ہے کہ فوج کو ریاست کے لوہت علاقہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کے حوالے سے خفیہ اطلاع ملی تھی جس کی بنیاد پر سیکورٹی فورسز نے انتہا پسندوں کے خلاف کارروائی کی ۔دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ ہواجس میں چار انتہاپسند ہلاک ہو گئے۔ ہلاک شدگان میں سے 3انتہا پسند یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام(الفا)کے اور ایک نیشنلسٹ سوشلسٹ کاو¿نسل آف ناگا لینڈ(این ایس سی این)کا ہے۔سیکورٹی فورسز نے ان کے پاس سے ایک اے کے 56-رائفل اور دو پستول سمیت کئی ہتھیار ضبط کیے۔لیکن ابھی یہ مسلح تصادم ختم نہیں ہوا ہے اور آخری خبریں ملنے تک جاری تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four militants killed in assam in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply