تمل ناڈو میں کسان کنبہ نے اجتماعی خود کشی کر لی

کوچی:تمل ناڈو کے تیروپور ضلع میں قرض میں ڈوبے ایک کاشتکار کے کنبہ کے چار افراد نے اجتماعی خود کشی کر لی۔

دھارا پورم گاؤں میں اجتماعی خود کشی کی اس واردات کا علم اس وقت ہوا جب پڑوسیوں نے کئی روز سے گھر کو اندر سے مقفل پاکر گھر میں جھانک کر دیکھاتومتھو سوامی، س کی ماں اور 11سالہ بیٹی اور 4سالہ بیٹے کی لاشیں لٹکی نظر آئیں ۔

جس وقت ان لوگوں نے خودکشی کی تو اس کی بیوی کوئی تہوار منانے اپنے میکے گئی ہوئی تھی۔متھو سوامی نے کھیتی کے لیے چار ایکڑ زمین بٹائی پر لی تھی لیکن فصل سے اسے کوئی مناسب دام نہ ملنے سے وہ بہت پریشان تھا ۔نیز وہ بہت زیادہ مقروض بھی ہو گیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: four members of farmers family commit suicide in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply