اترپردیش کے کانپور شہر میں کنبہ کے چار افراد زندہ جل کر ہلاک

کانپور:اترپردیش میں کانپور کے چکیری علاقے میں شارٹ سرکٹ سے کاروباری جین تاڑی والوں کے گھر میں لگی آگ میں کنبہ کے چار افراد کی جل کر موت ہوگئی۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ چکیری علاقے میں لال بنگلہ نئی سبزی منڈی ہرجندرنگر کے رہنے والے نیرج جین کے گھرمیں صبح قریب پونے پانچ بجے اچانک شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی۔حادثے میں 40سالہ نیرج جین،ان کی بیوی محترمہ سمی جین(35)،نیرج کی ماں70سالہ مینرانی جین اور 16سالہ بھانجے اجول جین کی جلنے سے موت ہوگئی۔
بادی النظر میں ایسا معلوم ہوتا ہے کہ شارٹ سرکٹ سے آگ لگی تھی۔اطلاع پر پہنچی پولسی نے گھر کے دروازے توڑکر لاشیں باہر نکالیں۔دو لاشیں بری طرح جل گئیں جبکہ دو کا پوسٹ مارٹم کرایا جارہا ہے۔موقع پر پولیس کے اعلیٰ افسران بھی پہنچے اور حادثے جائزہ لیا۔پولیس معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ جین تاڑی والے شہر کے معروف شخصیات میں سے تھے ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four members of family burnt alive in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment