بہار کے سیتا مڑھی ضلع میں باگمتی ندی میں 4مزدور ڈوب کر ہلاک

سیتا مڑھی:بہار میں سیتامڑھی ضلع کے سہیارا تھانہ حلقہ کے بلہیا گاؤں کے قریب باگمتی ندی میں ڈوبنے سے چار مزدور ہلاک ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق بلہیا گاؤں کے کچھ مزدور ریت نکالنے باگمتی کے پرانی دھار میں گئے تھے۔ ریت نکالنے کے دوران دو مزدور گہرے پانی میں چلے گئے اور ڈوبنے لگے۔
ان مزدوروں کوبچانے کےلئے دیگر دومزدور ندی میں کود گئے لیکن گہرائی زیادہ ہونے کی وجہ سے وہ بھی ان دونوں کے ساتھ بہہ گئے۔ ان کی شناخت بلہیا گاؤں کے رہائشی پرگاش داس کے دو بیٹے سنتوش کمار اور مکیش داس اور اپیندر داس کے بھی دو بیٹے رام شنکر داس اور لکشمن داس کے طور پر کی گئی ہے۔ چاروں کی عمر 20تا35سال بتائی جاتی ہے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے سیتامڑھی کے صدر اسپتال میں بھیج دی گئیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four labour drown in bagmati river in bihar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply