اتراکھنڈ میں کار نہر میں جاگری،4سیاح ہلاک

نینی تال(اتراکھنڈ): پولس کے مطابق نینی تال میں اس وقت چار سیاح ہلاک اور ایک خاتون زخمی ہو گئی جب ان کی کار جس میں و ہ سفر کر ہے تھے ایک نہر میں جا گری۔
ایک شخص کو زندہ بچا لیا گیا۔ اس کار میں 6لوگ سوار تھے۔ان میں سے دو سیاح گجرات کے تھے جو تعطیلات منانے اس پہاڑی ریاست میں آئے تھے۔یہ حاثہ بدھ کو شام دیر گئے رام نگر علاقہ میں بالو سندری مندر کے قریب اس وقت پیش آیا جب ارٹیگا کار کا ڈرائیور اسٹئیرنگ وہیل پر قابو کھو بیٹھا اور کار لہرا کر آبپاشی نہر میں جا گری۔
ہلاک شدگان کے رشتہ دار ایک دوسری کار میں ارٹیگا کے ہی پیچھے پیچھے آرہے تھے۔کار کے نہر مٰں گرتے ہی انہوں نے شور مچایا ۔جسے سن کر علاقہ کے لوگ بھاگے آئے اور انہوں نے کار میں سوار لوگوں کو بچانے کی کوشش کی ۔لیکن وہ صرف ایک شخص کو ہی بچا سکے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four killed in uttarakhand accident in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply