پنجاب میں دردناک سڑک حادثہ،کنبہ کے تین افراد سمیت4ہلاک

امرتسر:پنجاب کے ترن تارن ضلع میں ہریکے علاقے کے نزدیک آج صبح ایک دردناک حادثے میں دو بچوں سمیت چار افراد کی موت ہو گئی اور ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ حادثہ اس وقت ہوا جب ایک ٹرک نے بوہ حویلیاں کے نزدیک ایک گاڑی کو اوورٹیک کرتے وقت اسے پیچھے سے ٹکر مار دی جس سے وہ پلٹ گئی اور سڑک کنارے ایک درخت سے ٹکرا گئی اور اس میں سوار دو بچوں سمیت چار افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور ایک زخمی ہو گیا۔
ہلاک شدگان کی شناخت28سالہ ویریندر کمار ،ان کی5سالہ بیٹی جیویکا،2سالہ بیٹا کرشن کمار اور دوست ہردیپ سنگھ (30) کے طور پر کی گئی ہے۔کار ویریندر کا بھائی جیتیندر کمار چلا رہا تھا جو اپنے بھائی وریندر کو لدھیانہ ہوائی اڈے چھوڑنے جا رہا تھا۔وہ اس حادثے میں شدید زخمی ہوا ہے۔ اسے پٹی سول اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ویریندر اور ہردیپ چنئی میں کام کرتے تھے اور وہ اپنے خاندانوں سے ملنے سبھرا اور کیرتووال گاؤں آئے ہوئے تھے۔
جیتیندر آج صبح انہیں واپس چنئی جانے کے لئے چھوڑنے آیا تھا اور اس دوران ویریندر کا بیٹا اور بیٹی بھی ساتھ تھے۔ ٹرک ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس افسر کنل جیت سنگھ نے بتایا کہ نامعلوم ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four killed in road accident in punjab in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply