بہار میں سڑک حادثہ ،چار نوجوان ہلاک

کھگڑیا (بہار): بہار کے کھگڑیا ضلع میں دو مختلف سڑک حادثات میں کم از کم4افراد ہلاک ہوگئے۔پہلے واقعہ میں تین موٹر سائیکل سوا اس وقت ہلاک ہوئے جب قومی شاہراہ 31پر تین موٹر سائیکل سوار نوجوان جن کی عمر20-22سال بتائی جاتی ہیں، مخالف سمت سے آرہے ایک تیز رفتار ٹرک کی زد میں آگئے۔

یہ حادثہ پسراہا تھانہ کے تحت دیوتا بجرنگ بلی چوک کے قریب پیش آیا۔ پسراہا تھانہ کے ایس ایچ او اشیش کمار سنگھ کے مطابق نرائن پور میںیہ تینوں اپنے ایک رشتہ دارکے گھر ایک تقریب مں شرکت کر کے واپس گھر جارہے تھے۔

اسی تھانہ علاقے کے ستیش نگر کے نزدیک ٹرک اور پسنجر گاڑی کے آپس میں ٹکرانے سے ٹرک کلینر کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ گاڑی میں سوار دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں ویریندر یادو کی حالت تشویشناک ہے جسے پٹنہ میڈیکل کالج اسپتال بھیجا گیا ہے جبکہ سجیت یادو کاکھگڑیا صدر اسپتال میں علاج ہورہا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four killed in road accident in bihar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply