تلنگانہ میں طوفانی بارش، میدک میں چارہلاک

حیدرآباد:گذشتہ شب سے جاری طوفانی بارش سے متعلق حادثات میں تلنگانہ کے ضلع میدک میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔ میدک ٹاون میں دیوار گرنے کے سبب تین افراد کی موت ہوگئی۔
ایک اور واقعہ میں ایک باپ جو اپنے بیٹے کو غرق ہونے سے بچانے اس کی مدد کی کوشش کررہا تھا‘بہہ گیا۔ ضلع میدک کی تمام نہریں لبریز ہوگئی ہیں جن میں توپران کی پداچیروو نہر بھی شامل ہے۔ ایک کار نہر میں پھنس گئی جس کے بعد مقامی افراد نے چار افراد کو اس کار میں سے بحفاظت باہرنکال لیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four killed in rain related incidents in telangana in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply