حیدر آباد میں 7منزلہ عمارت منہدم،4افراد ہلاک،10لاکھ روپے معاوضہ کا اعلان

حیدرآباد: شہر حیدرآباد کے نانک رام گوڑہ میں گزشتہ شب سات منزلہ عمارت منہدم ہوجانے کے واقعہ میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔کئی افراد کے ہنوز ملبہ میں پھنسے ہونے کا امکان ہے۔ جن کو بچانے کے لئے راحت کام جاری ہیں اور ان کو سانس لینے میں سہولت دینے کے لئے آکسیجن سلنڈرس رکھے گئے ہیں اور ایمبولنس گاڑیوں کو بھی تیار رکھا گیا ہے تاکہ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جاسکے اسی دوران تلنگانہ کے وزیر بلدیاتی نظم و نسق کے ٹی راماراو نے واضح کردیا کہ اس واقعہ کے ذمہ داروں کو بخشا نہیں جائے گا چاہے ان کے تعلقات کسی سے بھی کیوں نہ ہوں۔ تارک راماراو نے آج مقام واقعہ کا معائنہ کیا۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے مرنے والوں کے ورثا میں فی کس دس لاکھ روپئے معاوضہ اور زخمیوں کو ایک لاکھ روپئے امداد کا اعلان کیا ہے۔ جمعرات کی رات دس بجے کے بعد نانک رام گوڑہ میں 200گزاراضی پرغیر مجاز طور پر تعمیر کی جانے والی یہ 7منزلہ عمارت اس وقت منہدم ہوگئی تھی جب اس عمارت کی چھٹی منزل پر فلورنگ کا کام جاری تھا۔بتایا جاتا ہے کہ عمارت میں 20مزدور کام کررہے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four killed in hyderabad building collapse in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply