گجرات میں کھاد فیکٹری سے گیس کا رساؤ ، چار ہلاک درجن بھر بیمار

بھڑوچ: گجرات میں ریاستی حکومت کی اہم کھاد کمپنی گجرات نرمدا ویلی فرٹیلائزرس اینڈ کیمیکلس لمیٹڈ (جی این ایف سی) کے بھڑوچ ضلع میں دہیز کے نزدیک رہیاد گاؤں میں واقع ایک پلانٹ میں کل دیر رات زہریلی گیس کے رساؤ کے باعثچار ملازمین ہلاک اور ایک درجن سے زیادہ دیگربیمار ہو گئے۔
پولیس نے بتایا کہ کمپنی کے ٹی ڈی آئی پلانٹ میں فاسجن گیس کے رساؤ کی وجہ سے یہ واقعہ ہوا۔ تقریبا ایک درجن متاثرین کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انسپکٹر آف فیکٹریز وی جے گاندھی نے بتایا کہ گیس کے رساو کو بند کر دیا گیا ہے اور پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ جنوری 2014 میں بھی اس پلانٹ میں اسی گیس کے لیک ہونے کی وجہ سے 15 سے زائد ملازمین متاثر ہوئے تھے۔ اس وقت ریاست کے صنعتی سیکورٹی محکمہ نے پلانٹ کو بند کرنے کا نوٹس جاری کر دیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four killed in gas leak at gujarat narmada valley fertilize plant in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply