تمل ناڈو میں ایک اپارٹمنٹ میں آتشزدگی ،4افراد کی دم گھٹنے سے موت

چنئی:تمل ناڈو کے دارالحکومت چنئی کے وڈاپلانی علاقے میں آج صبح ایک اپارٹمنٹ میں آگ لگ جانے سے چار افراد کی دم گھٹنے سے موت اور پانچ دیگر جھلس گئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ صبح پونے پانچ بجے لگی اس آگ کی زد میں آ جانے سے اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں کھڑی 20 دو پہیہ اسکوٹر و موٹر سائیکلیںجل کر راکھ ہو گئیں۔
آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ای بی باکس کے نزدیک لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے عمارت کے گراو¿نڈ فلور کو اپنی زد میں لے لیا جس سے پارکنگ میں کھڑے دوپہیہ اسکوٹر جل گئے۔ اسکوٹروں سے اٹھی آگ کی لپٹیں اور دھواں اوپر کی طرف پھیلنے سے پہلی منزل پر سو رہے چار افراد کی دم گھٹنے سے موت ہو گئی۔
مرنے والوں کی شناخت میناکشی (60)، سیلوی (38)، شالکنی (10) اور سنجے (03) کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ تمام لوگوں کی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ زخمی ہوئے لوگوں کو کلپاک میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ زخمی 29 سے 54 فیصد تک جھلسے ہوئے ہیں۔ پولیس اور فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ فورینسک ماہرین نے بھی جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش کی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four killed in chennai apartment fire in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply