کرناٹک کے بیلاری میں کار ۔لاری ٹکر،4ہلاک

بنگلور: کرناٹک میں ضلع بیلاری کے شیو پوری گاؤں میں ایک کار اور لاری کی ٹکر سے چار افراد کی موت ہوگئی۔ بیلاری پولیس نے بتایا کہ جمعرات کی صبح کار میں سوار کچھ لوگ وجے پورا سے ا یک مندر میں پوجا کرکے لوٹ رہے تھے۔
اسی دوران ان کی کار کے ڈرائیور نے ایک موٹر سائیکل کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی لیکن مخالف سمت سے آنے والی لاری سے کار ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار کا اگلا حصہ بری طرح پچک گیا اور چار افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔
ان چاروںہلاک شدگان کی شناخت منجو،شیوا نند، بسوراج اور کرن ناوی کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس نے معاملہ درج کر کے لاری ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four killed in car lorry collision in bellary karnataka in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply