سڑک حادثے میں ایک خاتون سمیت 4افراد ہلاک

جے پور:راجستھان کے ناگور ضلع میں ڈیڈوانا کے پاس منگل کو رات دیر گئے ایک پرائیویٹ بس اور کار کی ٹکر میں کار سوار ایک خاتون سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کار سیکر کے باجور سے بلدو گاؤں لوٹ رہی تھی جس کی سامنے سے آ رہی بس سے ٹکر ہو گئی۔بس چورو ضلع کے سجان گڑھ سے واپس آ رہی تھی۔
اس واقعہ میں ایک بچی سمیت دو دیگر لوگ بھی شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ پولیس نے ہلاک ہونے والوں کومولاسر کے سومانی ہسپتال پہنچایا۔ شدید زخمیوں کو جے پور ریفر کیا گیا ہے۔ ہلاک شدگان اور زخمی لاڈنو تحصیل کے بلدو گاؤں کے رہنے والے بتائے جا رہے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four killed in bus car collision in rajasthan in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply