راجستھان میں بس کار ٹکر میں 4ہلاک

بیکانیر:راجستھان میں ہنومان گڑھ کے صدر تھانہ علاقے میں آج ایک بس اور کار کے درمیان ٹکر میں دو عورتوں سمیت چار افراد ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔
پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ چھ افراد کار میں سوار ہوکر ہنومان گڑھ سے شادی کی ایک تقریب میں شرکت کے بعد گنگا نگر واپس لوٹ رہے تھے تبھی صبح تقریباً ساڑھے سات بجے جھنڈاوالی روہی میں قومی شاہراہ پرمخال سمت سے آرہی ایک بس سے ،جو ہنومان گڑھ کی طرف جارہی تھیکار کی ٹکر ہوگئی۔
آمنے سامنے کی اس ٹکر میں چار افراد ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ہلاک شدگان میں سے دو کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دو دیگر نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four killed in bus car collision in hanuman garh rajasthan in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply