تمل ناڈو میں 3منزلہ عمارت گرنے سے باپ بیٹا سمیت 4ہلاک

چنئی: نملناڈو کے تھیروچراپلی میں شدید بارش کے باعث اتوار کو ایک تین منزلہ عمار ت کے منہدم ہوجانے سے اس کے ملبہ میں دب کر چار افراد ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں میں باپ بیٹا بھی شامل ہیں۔ یہ عمارت شہر کے گھنی آبادی والے علاقہ میں تھی۔ حادثہ کے بعد پولیس ، فائر بریگیڈ اور بچاو¿ دستہ کے اراکین جائے حادثہ پر پہنچے اور تقریباََ سات گھنٹے کی سخت مشقت کے بعد انہوں نے عمارت میں پھنسے لوگوں کو باہر نکالا۔ یہ عمارت70سال پرانی تھی۔اس حادثہ مٰن ایک ڈیڑھ سال کی بچی کرشماتی طور پر بچ گئی ۔ اسے ملبہ کے ڈھیر کے نیچے سے بحفاظت زندہ نکال لیا گیا۔رات کو تین بجے س وقت یہ حادثہ وہا تو عمارت کے مکین گہری نیند میں تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four killed in building collapse in tamil nadus trichy in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply