بہار کے سیوان ضلع میں دو گاڑیوں کی ٹکر میں4ہلاک

سیوان:بہار میں سیوان ضلع کے گودنی تھانہ علاقہ کے سیلرور بازار کے نزدیک کل رات گاڑیوں کی ٹکر میں چار افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کچھ دیگر زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا ہے کہ سیلرور بازار کے نزدیک گزشتہ شب بولیرو اور جیپ کے درمیان آمنے سامنے ٹکر ہوگئی۔ اس حادثہ میں اوما کمکر(60) منٹوگور(23) چندن سنگھ اور شیواجی پاسی (35) کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ کچھ دیگر زخمی ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں چار کی حالت سنگین بتائی جاتی ہے۔

Title: four killed in a road accident in siwan in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply