ممبئی میں اندھیری ایسٹ کی ایک رہائشی عمارت کی چوتھی منزل میں آگ،4ہلاک

ممبئی: سرکاری ذرائع کے مطابق آج شہر کے مضافاتی علاقہ مرول میں ایک رہائشی عمارت کی اوپری منزل پر آگ لگ گئی جس میں کم از کم 4افراد ہلاک اور 5دیگر بری طرح جھلس گئے۔
آتشزدگی کایہ واقعہ نصف شب میںہوا۔ بابمے میونسپل کارپوریشن کے ڈزاسٹر منجمنٹ کےایک اہلکار کے مطابق ممبئی فائر بریگیڈ کو رات دو بج کر دس منٹ پر خبر ملی کہ اندھیری ایسٹ میں مرول کی مامون منزل کی چوتھی منزل پر آگ لگ گئی ہے۔ خبر ملتے ہی ہمارا فائر بریگیڈ عملہ آگ بجھانے کے سازو سامان اور ایمبولنس کے ساتھ دو بج کر 34منٹ پر جائے حادثہ پہنچ گیا اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کر دی۔
اور پونے دو گھنٹے کی جدوجہدکے بعد چار بج کر 20منٹ پر آگ پر قابو پالیا گیا۔ عملہ نے عمارت میںسے 9افراد کو شدید زخمی حالت میں نکالا اور اسپتال پہنچایا جہاں چار کو مردہ لایا گیا قرار دے دیا گیا۔دیگر پانچ کو ہولی اسپرٹ ہاسپٹل میں داخل کر دیا گیا ۔جہاں انکی حالت قدرے بہتر بتائی جاتی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four killed as fire erupts in a residential building in mumbais andheri in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply