پنجاب کے ابوہر شہر میں ایک کار آبپاشی نہر میں جا گری،4ہلاک

چنڈی گڑھ: پاکستانی پنجاب میں اسموگ اور گہری دھند کی زد میںہندوستانی پنجاب کے بھی کئی علاقہ اس کی زد میں آگئے ۔جس کے باعث چار افراد ہلاک ہو گئے۔ موصول اطلاع کے مطابق ابوہر شہر میں گہری دھند اور چارہ جلانے کے باعث پھیلنے والے دھویںسے اس قدر اسموگ چھا گیا کہ چند فٹ دور کی شے بھی نظر نہیں آرہی تھی۔
روشنی اتنی کم تھی کہ ایک کار ابوہر سے متصل بہہ رہی ایک آبپاشی نہر میں گر گئی جس میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔ہلاک شدگان میں ایک ہی خاندان کے تین افراد شامل ہیں۔
ان میں ایک ادھیڑعمر کا شخص اور اس کے دو بیٹے شامل ہیں جوکہ ابوہر کے نزدیک روری والی گاؤں میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کرنے کے لیے ہریانہ کے شہر حصار سے آئے تھے۔پولس کے مطابق ہلاک ہونے والا چوتھا شخص ایک راہگیر تھا جس نے حادثہ سے کچھ ہی دیر قبل لفٹ لی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four killed as car falls into punjab canal in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply