مدھیہ پردیش میں سڑک حادثہ،4ہلاک

بھوپال:مدھیہ پردیش کے بھنڈ کے بائی پاس روڈ بھارولی تراہے پر ایک تیز رفتار ٹرک نے آٹو رکشہ کو ٹکر مار دی جس سے آٹو میں سوار چار افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ راکیش چھاری نے بتایا کہ یہ آٹو رکشہ بس اسٹینڈ سے سواریوں کو لے کر بھارولی تراہے کی طرف جا رہا تھا کہ مخالف سمت سے آ رہے ٹرک نے اسے ٹکر مار دی۔
اس سے آٹو میں سوار 4 نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ جن کی شناخت یشو بھدوریا ، کلدیپ بھدوریا اورمونو راجاوت کے طور پر ہوئی ہے۔ہلاک شدگان میں آٹو ڈرائیور بھی شامل ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four killed as car collides with truck in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply