بنگال میں سڑک حادثہ ، چار افراد ہلاک

کلکتہ:مغربی بنگال کے مشرقی مدنا پور میں ایک سڑک حادثہ میں چار افراد کی موت ہوگئی ہے کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولس نے آفیسر نے بتایا کہ رام نگر سے کولکاتا جانے والی تیز رفتار کار کل رات 2.30بجے مشرقی مدنا پور ضلع میں مریشدا کے قریب قومی شاہراہ 31 پر سڑک کے کنارے کھڑے ا یک ٹرک سے ٹکرا گئی جس میں چار افراد نے موقع پرہی دم توڑدیا۔ بتایا جاتا ہے کہ موسم کی خرابی اور دھند ہونے کے باعث تیز رفتار کار کھڑے ٹرک کو نہ دیھ سکی اور اس میں گھس گئی۔ زخمیوں کو پہلے کانتئی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا مگراب انہیں ایس ایس کے ایم اسپتال میں بھیج دیا گیا ہے۔مرنے والوں کی ابھی شناخت نہیں ہوسکی ہے کار کے نمبر پلیٹ سے لگتا ہے کہ یہ تمام افراد رام نگر کے رہنے والے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four killed as car collides with truck in dense fog in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply