دہلی کے قریب یمنا ایکسپریس وے پر کار نیل گائے سے ٹکرا کر پلٹ گئی،4ہلاک

متھرا: (یو این آئی) اترپردیش میں متھرا ضلع کے مہاون علاقے میں یمنا ایکسپریس وے پر آج صبح زبردست سڑک حادثہ میں کار میں سوار 2 بچوں سمیت چار افراد کی موت ہوگئی جبکہ دیگر پانچ زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ نوئیڈا سے کچھ لوگ آگرہ جارہے تھے۔ یمنا ایکسپریس وے پر اچانک ایک نیل گائے سامنے آگئی اور کار اس سے ٹکرا کر پلٹ گئی۔
حادثہ میں کار میں سوار دو بچوں سمیت چار افراد کی موت ہوگئی۔ فیروز آباد کے شوبھت(35) اور اس کے دس سالہ بیٹے کنہیا کے علاوہ ایٹاوہ کے سنتوش (35) اور اسکی 11 سالہ بیٹی روشنی کی موت ہوگئی۔ حادثہ صبح تقریباً ساڑھے تین بجے ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ حادثہ میں زخمی ایک بچی سمیت پانچ افراد کو ایک پرائیوٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جس میں تین کی حالت نازک ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four killed after speeding car overturns on yamuna expressway in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply