وارانسی میں ایک دو منزلہ مکان میں زبردست دھماکہ،4ہلاک،کئی زخمی

وارانسی:اترپردیش کے وارانسی میں چیت گنج علاقے کے گھنی آبادی والے پتراکنڈا محلے میں منگل کی شب8بجے حنیف نام کے ایک شخص کے ایک دو منزلہ مکان میں زبردست دھماکہ ہوا جس کے بعد مکان میں آگ لگ گئی ۔
اس حادثہ میں 4افراد ہلاک اور سات افراد بری طرح زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت زیبا، آمنہ، صبا اور سرفراز کی شکل میں ہوئی ہے۔ ان لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ دھماکے کے بعدمکان کا ایک حصہ گر گیا تھا جس کے ملبہ کے نیچے کئی لوگ دب گئے تھے۔
جس وقت شام سات بجے یہ دھماکہ ہوا تو مکان میں مکان مالک حنیف کے بیٹے حبیب،حمید رشید اور دو کرایہ داروں کے اہل و عیال سمیت 24 سے زائد افراد رہائش پذیر تھے۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ ایک کمرے کی چھت اڑ گئی۔ پولس نے بتایا کہ حادثے میں زخمی شبنم،ممتاز منسا اور ثانیہ کو ڈویژنل ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four killed 6 injured in explosion in varanasi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply