بہار میں شادی خانہ میں دھماکہ،4ہلاک15زخمی

بھاگلپور :بہار کے بھاگلپور ضلع میں شنکر گیس ایجنسی کے شادی ہال میں پکوان گیس سلنڈر پھٹ گیاجس میں کم از کم4افراد ہلاک اور 15دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ شادی خانہ کے پراخچے اڑ گئے اور دو کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔شادی خانہ میں ایک شادی تقریب کی تیاریاں چل رہی تھیں ور وہاں دوشنبہ کی شب بارات آنے والی تھی۔

پورا ہال وہاں پکائے جانے والے کھانوں کی خوشبو سے مہک رہا تھا کہ اچانک ہی ایک سلنڈر میں آگ لگ گئی اور دھماکہ ہو گیا جس سے ہال کی چھت اڑ گئی اور ملبہ کے نیچے لوگ دب گئے۔

سینیئر پولس سپرنٹنڈنٹ اشیش بھارتی کے مطابق گیس سلنڈر لیک کر رہا تھا جو سلنڈر دھماکہ کا باعث بن گیا۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو بھاگلپور کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل میں داخل کر دیا گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four killed 15 injured in cylinder blast in bihars bhagalpur in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply