لکھنؤ میں کہرے کے باعث ہونے والے حادثات میں4ہلاک 6زخمی

لکھنؤ:اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں آج کہرے کے با عث سڑک حادثوں میں میاں بیوی سمیت چار افراد ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اناؤ کے حسن گنج علاقے کا رہائشی جتیندر پال جس کی عمر32سال بتائی جاتی ہے اپنی بیوی32سالہ اہلیہ کسم پال کے ساتھ کار سے کاکوری جارہا تھا کہ اس درمیان گھنے کہرے کی وجہ سے کاکوری علاقے کی گھورگھوری چوکے کے پاس ان کی کار ایک تیز رفتار ڈمپر سے ٹکرا گئی جس سے دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
ایک دیگر واقعہ میں ملیح آباد علاقے کے ادورا گاؤں کے رہنے والے کسان رام جیون اور ہری شنکر گاڑی سے سبزی لاد کر منڈی جارہے تھے اس درمیان امرپالی واٹر پارک کے قریب ایک تیز رفتار ٹرک نے ان کی گاڑی کو ٹکر ماردی جس سے دونوں نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور چھ دیگر زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا۔ پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four including couple killed in road accidents due to fog in lucknow in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply