تلنگانہ میں ایک لاری سے لوہے کی چھڑیں آٹو پر گرنے سے4مزدور ہلاک

حیدرآباد:تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں پیش آئے خوفناک حادثہ میں چار مزدور ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ سنگاریڈی کے کندی منڈل کے اندرا کرن دیہات میں کل رات اس وقت پیش آیا جب لاری سے لوہے کی بھاری سلاخیں ان مزدوروں پر گر پڑیں۔ زیر تعمیر سولار کمپنی کو لاری میں یہ سلاخیں منتقل کی جارہی تھیں۔ر ات ہوچکی تھی جس کے بعد لاری کو قریب میں ٹھہرادیا گیا۔
تاہم سڑک پر کافی گڑھے پڑے ہوئے تھے اور قریب سے گاڑیاں جارہی تھیں اسی دوران لوہے کی سلاخوں کی رسیاں کھل گئیں اور یہ سلاخیں مخالف سمت سے آنے والے آٹو پر گر پڑیں۔ اس حادثہ میں چار مزدور ہلاک ہوگئے جن کی شناخت سروج کمار ‘ سورج کمار بھکتا ‘ سی بھکتا اور سداما کے طور پر کی گئی ہے۔
مرنے والوں میں تین کا تعلق آسام سے اور ایک کا مہاراشٹرسے ہے۔ اس حادثہ میں مانس ‘ مانجھی ‘ روبین اور پرادیپ کے علاوہ آٹو ڈرائیور پانڈو بھی شدید زخمی ہوگیا۔ زخمیوں کو سکندرآباد کے گاندھی اسپتال منتقل کیا گیا۔ مرنے والے افراد مزدور تھے اور فیکٹری میں کام کررہے تھے۔ کام ختم کرکے وہ آٹو ٹرالی میں واپس ہورہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کرلیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four from assam dead in accident in sangareddy district in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply