اترپردیش میں گنگا اشنان کے دوران چار افراد ڈوب کر ہلاک

فرخ آباد: اترپردیش میں فرخ آباد کے فتح گڑھ کوتوالی علاقے میں اتوار کو مختلف گھاٹوں پر گنگا دسہرہ تہوار پر اسنان کرنے گئے چار لوگوں کی دریائے گنگا میں ڈوب کر موت ہوگئی جبکہ چھ افراد کو بچا لیا گیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ دیانند مشرا نے یہاں بتایا کہ گنگا دسہرہ تہوار پر صبح سے ہی برگدیاگھاٹ، رانی گھاٹ، ڈھائی گھاٹ، شرنگی رامپور گھاٹ، وشرانت گھاٹ، قائم گنج گھاٹ، شمس آباد گھاٹ وغیرہ کے ساتھ ہی اشنان گنگا گھاٹ پر شروع ہوا۔
فرخ آباد، ہردوئی، شاہجہاں پور، مین پوری وغیرہ ضلعوں سے آئے تقریباً ڈھائی لاکھ عقیدت مندوں نے گنگا میں اشنان کیا اورقریبی مندروں میں پوجا پاٹھ کی۔ اس دوران فتح گڑھ کوتوالی علاقے کے برگدیاگھاٹ پر اسنان کر رہے شوبھت اور سورج کی ڈوب کر موت ہوگئی جبکہ غوطہ خوروں نے ان کے ساتھی رشی کو بحفاظت باہر نکال لیا اور ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اسپتال میں داخل کرایا۔
پانچال گھاٹ پر گنگا اسنان کرتے وقت متھون (22) کی ڈوب کر موت ہوگئی اور اس گھاٹ پر پانچ دیگر عقیدت مندوں کو پولیس اور غوطہ خوروں نے ڈوبنے سے بچا لیا۔ قائم گنج کے مہادیوپور گھاٹ پر قائم گنج کوتوالی علاقے کے ایک 13 سالہ لڑکے کی اشنان کرتے وقت ڈوب کرموت ہوگئی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four drowned in ganga in farrukhabad district in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply