بہارکے چمپارن ضلع میں دو سڑک حادثات میں چار ہلاک

موتیہاری:بہار میں مشرقی چمپارن ضلع کے مختلف تھانہ علاقوں میں آج صبح ہوئے دو سڑک حادثات میں چار افراد ہلاک جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ پہلے حادثہ میں، جو سگولی تھانہ علاقہ کے موتیہاری۔ بیتیا شاہراہ پر شری پور چوک کے نزدیک ٹرک اور کار کے باہمی تصادم کے باعث ہوا، د و افراد ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔ مہلوکین اور زخمیوں کی عمر 27 سے 30 برس کے درمیان ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ دونوں زخمی بیہوش ہیں اس لیے ان سے متعلق کچھ پتہ نہیں لگ سکا ہے۔
حادثے کے بعد ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہو گیاہے۔ زخمیوں کو موتیہاری صدر ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دوسرے حادثہ میں کوٹوا تھانہ علاقہ کے بریارپور۔کوٹوا شاہراہ پر ہیمنت چھپرا گاؤں کے نزدیک صبح پک اپ بھان اور موٹر سائیکل کی ٹکر میں ایک ہی خاندان کے دو لوگوں کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں کے پاس سے ملے آدھار کارڈ کے مطابق ان کی شناخت را م گڑھوا تھانہ علاقہ کے رگھوناتھ پور گاؤں کے رہنے والے امل دیو تیواری (32) اور راجن تیواری (28) کے طور پر کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ حادثے کے بعد پک اپ پلٹ گیا تھا۔ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے گاڑی کو ضبط کر لیا ہے اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے موتیہاری صدر ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

Title: four die in road accidents in bihar | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply