حیدرآباد سڑک حادثہ میں 4ہلاک6زخمی

حیدر آباد(دکن) : پولس کے مطابق یہاں کے شمس آباد علاقہ میں ایک تیزرفتار لاری سڑک پر کھڑی لاری سے ٹکرا گئی جس میں کم ا زکم 4افراد ہلاک اور 6دیگر زخمی ہو گئے۔
راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایر پورٹ تھانہ کے ایس ایچ اور انسپکٹر ٹی سدھاکر نے کہا کہ جمعرات کو علی الصباح ایک لاری ڈرائیورسڑک پر ہی لاری روک کر ایک موٹر سائیکل سوار سے راستہ معلوم کر رہا تھا کہ پیچھے سے تیز رفتار سے آرہی لاری اس میں گس گئی۔ٹکر اتنی بھیانک تھی کہ تیز رفتار سے آنے والی لاری میں سوار دو مسافر، کلینر اور موٹر سائیکل سوار کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
جبکہ چھ دیگر شدید زخمی ہوئے۔انہیں ایک قریبی اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔پولس نے معاملہ درج کر ے تفتیش شروع کر دی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: four die in road accident in hyderbad in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply