کرناٹک میں شادی کی تقریب کے دوران جنریٹر کے دھویں سے دم گھٹنے سے چار ہلاک

رائےچور:کرناٹک میں رائے چورضلع کے کرادکل گاؤں میں آج جنریٹر کے دھوئیں کی گھٹن سے چار لوگوں کی موت ہو گئی اور ایک اور شدید بیمار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ان پانچوں کو بے ہوش حالت میں لنگاسگار تالک اسپتال لے جایا گیا جہاں چار افراد کو مردہ قرار دے دیا گیا۔ ایک اور بیمار کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
مرنے والوں کی شناخت ششی کمار، ادیپا، ماوالالی اور منجپا کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ پانچوں شادی اور دیگر تقریبات و اجتماعات کے لئے ساؤنڈ سسٹم کا انتظام کر نے والی ایک پرائیویٹ کمپنی میں ملازمت کرتے تھے۔گاؤں کے سرپنچ کے رشتہ دار کی ہونے والے شادی کی تقریب میں ساؤنڈ سسٹم سنبھالنے کے لیے آنے والے یہ پانچوں جنریٹر سے متصل ایک کمرے میں سو رہے تھے.
خاندان کے لوگ جب صبح اٹھے تو دیکھا کہ جنریٹر کے اگلے کمرے میں پانچوں لوگ بے ہوش پڑے تھے اور پورا کمرہ دھوئیں سے بھرا پڑا تھا۔ اس کے بعد تمام بے ہوش لوگوں کوکرادکل کے پرائمری ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا جہاں سے انہیں تالی اسپتال لے جایا گیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر لیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four die 1 critically ill after getting suffocated by smoke in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply