شیلجہ قتل کیس کے ملزم میجر ہانڈ اکو چار روز کے پولس ریمانڈ پر د ے دیا گیا

نئی دہلی:اپنے ساتھی میجر کی بیوی شیلجہ کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار میجر نکھل رائے ہانڈا کو دوشنبہ کو دہلی پولس نے دہلی کی پٹیالہ ہاو¿س عدالت میں پیش کیا اور عدالت سے استدعا کی کہ چونکہ اسے آلہ قتل برآمد کرنے اور قتل کا محرک جاننے کے لیے ہانڈا سے مزید تفتیش کرنی ہے اس لیے اسے چار روز کے ریمانڈ پر دیا جائے جسے عدالت نے منظور کر لیا اور اسے چار روز کے لیے پولس تحویل میں دے دیا ۔

پولس نے عدالت کو یہ بھی بتایاکہ اس کے سامنے جو حقائق آرہے ہیں وہ چونکانے والے ہیں۔ اور یہ کہ میجر نکھل ایک شاطر قسم کا انسان ہے۔ اس کا شیلجہ کے ساتھ گذشتہ تین سال سے افیئر چل رہا تھا اوراس کے علاوہ دہلی میں اس کی ایک اور گر ل فرینڈ تھی جو پٹیل نگر کی رہائشی ہے اور پولس اس سے پہلے ہی تحقیقات کر چکی ہے۔ پولس نے مزید بتایام کہ ہفتہ کو شیلجہ کے قتل کے بعد سب سے پہلے نکھل نے اپنے فون پر اپنی اسی گرل فرینڈکو قتل کے بارے میں بتایا تھا۔

پولس نے اسے میرٹھ کینٹ سے گرفتار کیا تھا۔ لیکن پولس کو یہ بات پریشان کیے ہے کہ جب اس کی پوسٹنگ دیما پور میں تھی اور وہ بغرض علاج دہلی کے ملٹری ہاسپٹل میں تھا تو پھر وہ واردات کر کے میرٹھ کیوں گیا۔لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ چونکہ تین سال تک وہ میرٹھ میں تعینات رہا تھا اس لیے اسے میرٹھ محفوظ مقام نظر آیا کیونکہ وہاں آفیسرز میس میں قیام کرنے کی سہولت تھی ۔ اور پولس آفیسرز میس میں داخل نہیں ہوسکتی تھی۔

پولس نے کہا کہ وہ اتنا شاطر ہے کہ عدالت میں جب اسے پیش کیاگیاتو اس کے چہرے سے پشیمانی کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے تھے بلکہ وہ بار بار مسکرارہا تھا اور کئی بار کسی بات پر ہنس بھی پڑا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four day police custody for major nikhil handa in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply