مدھیہ پردیش کے اجین میں ایک ہی گھر کے چار بچے ڈوب کر ہلاک

اجین: مدھیہ پردیش کے اجین ضلع کی محید پور تھانہ علاقہ میں واقع ایک ڈیم پر نہانے کے لیے گئے ایک ہی خاندان کے چار بچوں کی ڈوبنے سے موت ہو گئی۔ پولیس کے ذرائع کے مطابق آمری کھیڑا گاؤں کے بنجارہ خاندان کے چار بچے منیش (12)، اجو (11)، وکاس (9) اور وکاس نام کا ایک اور لڑکا کل ڈیم میں نہانے گئے تھے۔
نہاتے وقت وہ گہرے پانی میں چلے گئے اور ڈوب گئے ۔ شام میں جب کافی دیر گئے بھی وہ گھر نہیں لوٹے تو گھر والوں نے ان کو ڈھونڈا تو ان کے کپڑے ڈیم کے قریب پڑے ملے۔ اس واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے تمام بچوں کی لاشوں کو ڈیم سے برآمد کیا۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four children drown in ujjain in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply