اڑیسہ میں چار بچے تالاب میں ڈوب کر ہلاک

کورا پٹ(اڑیسہ): پولس کے مطابق اڑیسہ کے کورا پٹ ضلع میں چار بچے ایک تالاب میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔ ہلاک شدگان میں دو بچیاں بھی شامل ہیں۔یہ حادثہ پیر کے روز اس وقت پیش آیا جب ضلع کے پراجا کھدوپی گاؤں کے قریب ایک تالاب کے کنارے کھیل رہے تھے۔ہلاک شدگان کی عمر دو تا 9سال ہیں۔
ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولس (کورا پٹ) وی آر راؤ کے مطابق یہ پتہ لگایا جارہا ہے کہ یہ بچے پانی کے اس ذخیرے میں کیسے پھسل کر گر گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک معاملہ درج کر کے یہ سراغ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ یہ حادثہ تھا یا کوئی تخریب کاری۔ہلاک شدگان کی شناخت لکشمی بھوئی، سسانتا بھوئی، سنجے بھوئی اور سبیتا ماجھی کے طور پرکی گئی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four children drown in reservoir in odisha in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply