بہار کے شہر لکھی سرائے میں چار بچوں کی لاش برآمد

لکھی سرائے : بہار میں لکھی سرائے ضلع کے چانن تھانہ حلقہ میں چار بچوں کی لاش پائےجانے سے سنسنی پھیل گئی۔یہ چاروں لاشیں اس وقت برآمد ہوئیں جب بدھ کی صبح ادھر سے راہگیر گذرے تو ان کی نظر ایک بچی کی لاش پر پڑی ۔لوگ ابھی اس لاش کو ہی دیکھ رہے تھے کہ کچھ لوگوں کی نظر تھوڑی ہی دور ایک گڑھے میں ٹہرے ہانی کے اوپر تیرتی مزید تین لاشوں پر پڑی۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ مقامی لوگوں کی اطلاع پرکیول-بچھوے روڈ پر جلسریا ڈیم کے قریب سے چاروں بچوں کی لاش برآمد کی گئی۔ مرنے والے بچوں کی عمر 08 سے 12 سال کے درمیان ہے۔ فوری طور پر بچوں کی شناخت نہیں کی جا سکی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ان بچوں کی موت کس طرح ہوئی اس کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مونگیر صدر ہسپتال بھیجی جا رہی ہے۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four bodies of children found in bihar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply