نابالغہ سے جنسی زیادتی پر پھانسی آرڈی ننس کے باوجود بہار میں کوئی اثر نہیں

جہان آباد( بہار): ہندوستان میں کسی بھی معاملہ میں کتنا ہی سخت قانون کیوں نہ بن جائے ہندوستانیوں پر ا سکا کوئی اثر نہیں ہوتا ۔ ابھی حال ہی میں صدر جمہوریہ نے12سال سے کم عمر کی بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر پھانسی دینے کی سزا کے ایک فرمان پر اپنی مہر تصدیق ثبت کی تھی کہ اس کا کوئی اثر نہیں دکھائی دیا ۔اور اس کا جیتا جاگتا پہلا ثبوت بہار میں ایک نا بالغہ کے ساتھ ہونے والا وہ سلوک ہے جسے ایک ویڈیو کیمرے میں قید کرلیا گیا۔اور اس ویڈیو کے عکاسی کی ہی مدد سے پولس نے 7ملزموں کو حراست میں لے لیا۔ ویڈیو میں دس افراد نظر آرہے ہیں۔پولس نے سبھی کی پہچان کر لی ہے۔باقی4ملزموں کو بھی جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔اتوار کے روز معاملہ کی تحقیقات کے لیے زونل آئی جی نیر حسنین خان نے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی تھی۔اس ویڈیو مین ایک بائیک دکھائی دے رہئی ہے جس کے نمبر صاف نظر آرہے ہیں۔ اور اسی کی بنیاد پر پولس نے ملزموں کو پکڑا ۔یہ سب بھرتھوا گاو¿ں کے ہیں۔ اور یہ وہی گاو¿ں ہے جہاں اس لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی جارہی ہے۔تقریباً دو منٹ کی اس ویڈیو میں 10-12لڑکے جن میں نابالغ بھی ہیں ایک8-9سال کی نابالغہ کو جکڑے ہوئے ہیں۔ بچی مدد کے لیے چلا رہی ہےا ور ان سے فریاد کر رہی ہے کہ اسے چھوڑ دو۔قریب ہی ایک8-9سال کا ایک بچہ واردات کا ویڈیو بنا رہا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four arrested for molesting minor in bihar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply