پنجاب عام آدمی پارٹی کے چار اہم لیڈر وں نے کانگریس میں شمولیت اختیار کی

نئی دہلی: پنجاب اسمبلی انتخابات سے عین قبل کانگریس میں شامل ہونے والے حکمراں اکالی دل اور مستقبل میں حکمرانی کا خواب آنکھوں میں سجائے بیٹھی عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کی تعداد اور کانگریس کے حوصلے اس وقت اور بڑھ گئے جب عام آدمی پارٹی (آپ) کی پنجاب یونٹ کے نائب صدر کرنل سی ایم لکھن پال اور پارٹی کے تین دیگر سینئر رہنما کانگریس پارٹی میں شامل ہو گئے۔
پنجاب ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر کیپٹن امریندر سنگھ نے یہاں پریس کانفرنس میں کرنل لکھن پال اور آپ کے سینئر نائب صدر کرنل اقبال پنو، سکریٹری پی کے شرما اور ایک دیگر رہنما بھرپور سنگھ کے پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر آپ کے چاروں رہنما موجود تھے۔ کرنل لکھن پال پنجاب میں عام آدمی پارٹیوں کے بانیوں میں سے ایک ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Four aap leaders join congress in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply