سوائن فلو کے مزید40کیس سامنے آنے سے اترپردیش میں اس مرض میں مبتلالوگوںکی تعداد 3845 ہو گئی

لکھنؤ: اتر پردیش کی راجدھانی لکھنو¿ میں سوائن فلو کے 40 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد ریاست میں ان کی تعد بڑھ کر 3845 ہوگئی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق لکھنو¿ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں سوائن فلو کے 40 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہاں سوائن فلو کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1820ہو گئی ہے۔ اس بیماری کی وجہ سے اس ریاست میں 68 سے زائد مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی راجدھانی خطہ غازی آباد میں 103 جبکہ میرٹھ میں سوائن فلو کے مریضوں کی تعداد 298 ہے۔ میرٹھ میں ابھی تک 15 سے زیادہ افراد کی موت ہوچکی ہے۔ واضح رہے کہ ریاستی حکومت سوائن فلو کے علاج کے لئے مناسب انتظامات کرنے کا دعوی کررہی ہے لیکن روز بروز مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ لکھنو¿ میں بہت سے ڈاکٹر اور ملازمین بھی سوائن فلو کی زد میں ہیں۔ سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ غیر سرکاری ذرائع کے مطابق یہ تعداد اور زیادہ ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Forty new cases of h1n1 reported in uttar pradesh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply