سابق مرکزی وزیر وآر جے ڈی لیڈر رگھوناتھ جھا کا دہلی میں انتقال

نئی دہلی: راشٹریہ جنتا دل(آر جے ڈی) کے سینیئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر رگھوناتھ جھا دہلی کے رام منوہر لوہیا اسپتال(آر ایمایل ہاسپٹل) میں اتوار کی شب انتقال کر گئے۔وہ گردے کے عارضے میں مبتلا تھے۔78سالہ رگھو ناتھ جھا سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی قیادت والی یو پی اے حکومت میں بھاری صنعتوں اور پبلک انٹرپرائزز کے وزیر مملکت تھے۔
وہ بہار کے گوپال گنج اور بیتیا سے دو بار لوک سبھا کے لیے منتخب ہو چکے تھے۔ وہ سیوہر انتخابی حلقہ سے چھ بار بہار اسمبلی کے لیے بھی منتخب ہو چکے ہیں۔ ان کا سیاسی سفر مختلف سیاسی پارٹیوں کے ساتھ گذراجس مین وہ کانگریس ،آر جے ڈی، سوشلسٹ پارٹی اور سماج وادی پارٹی کے بھی ہم سفر رہے۔ انتقال کے وقت ان کی وابستگی آر جے ڈی سے تھی۔
مسٹر جھا1990اسمبلی انتخابات کے بعد بہار کے تین ممتاز وزارت اعلیٰ امیدواروں میں سے ایک تھے لیکن ریاست کی پہلی جنتا دل حکومت کی قیادت کی لڑائی لالو پرساد یادو نے جیت لی تھی۔حال ہی میں مسٹر جھا کا نام پارٹی کے ان قریبی رہنماؤں اور کارکنوں میں شامل تھا جنہوںنے آرجے ڈی سربراہ لالو یادو پرساد یادو کو زمین کا عطیہ دیا تھا۔
ان کے بیٹے اجیت جھا بھی سیوہر حلقہ سے ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔ان کا جسد خاکی پٹنہ لے جایاگھیا اور آخری رسوم کی ادائیگی کے لیے وہاں سے سیوہر ضلع میںان کے آبائی گاؤں لے جایا جائے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Former union minister raghunath jha passes away in delhi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply