دہلی کے نئے لیفٹننٹ گورنرانل بیجل کا شمار نہایت قابل آئی اے ایس افسر وں میں کیا جاتا ہے

نئی دہلی: راجدھانی دہلی کے نئے لیفٹننٹ گورنر انل بیجل انڈین ایڈمنسٹریٹیوسروسز کے 1969 بیچ کے تیز طرار افسر رہے ہیں اور انہوں نے اپنے دور میں کئی اہم عہدوں پر کام کیا ہے۔ مسٹر بیجل داخلہ سکریٹری، انڈین ایئر لائنز کے صدر اور منیجنگ ڈائریکٹر، اطلاعات و نشریات کی وزارت میں ایڈیشنل سیکرٹری اور شہری ہوا بازی کی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری کے عہدے پر رہ چکے ہیں۔ مسٹر بیجل شہری ترقیات کی وزارت میں 2006 میں سیکرٹری کے عہدے سے ریٹائر ہوئے تھے۔ 12 جون سے 11 جون 2012 تک ایم ایم ا وسی لمیٹڈ کے آزاد ڈائریکٹر بھی رہے۔ انہوں نے پرسار بھارتی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر ذمہ داری سنبھالی تھی۔
خیال رہے کہ مسٹر نجیب جنگ نے اپنی میعاد پوری ہونے سے کافی پہلے 22 دسمبر کو ہی لیفٹننٹ گورنر کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔ وزارت داخلہ نے مسٹر بیجل کو لیفٹننٹ گورنر بنائے جانے کی سفارش صدر پرنب مکھرجی کے پاس بھیجی تھی۔ اس عہدے کے لئے دہلی کے سابق پولیس کمشنر اجے راج شرما، بھیم سین بسی اور انڈین پولیس سروس کی سابق افسر کرن بیدی کا نام بھی لیا جارہا تھا۔ مسٹر بیجل 1969 بیچ کے انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس کے افسر ہیں اور وہ شہری ترقیات کی وزارت میں سیکرٹری کے عہدے سے اکتوبر 2006 میں ریٹائر ہوئے تھے۔ انہوں نے شہری علاقوں میں بنیادی ڈھانچہ جاتی سہولیات کو بہتر بنانے اور انہیں مضبوط بنانے کے لئے شروع کئے گئے جواہر لال نہرو قومی شہری تجدید مشن میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ مسٹر بیجل سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی قومی جمہوری اتحاد حکومت کے دور اقتدار کے دوران مرکزی داخلہ سکریٹری بھی رہے تھے۔وہ دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی اے) کے نائب صدر بھی رہ چکے ہیں۔

Title: former top ias officer anil baijal to be new delhi lg | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply