سابق ترنمول کانگریس ممبر پارلیمنٹ مکل رائے بی جے پی میں شامل

نئی دہلی: سابق ترنمول کانگریس ممبر پارلیمنٹ مکل رائے نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) میں شمولیت اختیار کر لی۔ مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سب کو مطلع کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے مکل رائے بی جے پی میںشامل ہو رہے ہیں ۔ہم ان کا دل کی گہرائیوںسے خیرمقدم کرتے ہیں۔
مکل رائے کی بی جے پی میں شمولیت راجیہ سبھا کی رکنیت اور ترنمول کانگریس کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دینے کے بعد ایک ماہ سے بھی کم مدت میں ہوئی ہے۔لیکن ان کے مستعفی ہونے کے بعد سے ہی یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ مکل رائے بی جے پی میں شامل ہونے والے ہیں۔ استعفیٰ دینے کے عد انہوں نے مغربی بنگال بی جے پی انچارج کیلاش وجے ورگیہ اور وزیر خزانہ ارون جیٹلی سے ملاقات کی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: former tmc leader mukul roy joins bjp in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply