پنجاب کے سابق اکالی دل ممبر اسمبلی نند لال انتقال کر گئے

چنڈی گڑھ: اکالی دل کے سابق ممبر اسمبلی نند لال طویل علالت کے بعد اتوار کی صبح انتقال کر گئے وہ73سال کے تھے۔ پسماندگان میں دو بیٹے ہیں۔

لال بالاچور سے چار بار ممبر اسمبلی منتخب ہو چکے ہیں ۔وزیر اعلیٰ پنجاب کیپٹن امریندر سنگھ نے نند لال کی موت پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے ایک پیغام تعزیت میں کہا کہ لال نہایت شریف النفس سیاست داں اور عوام میں نہایت مقبولتھے ۔وہ د ل و جاں سے پسماندہ لوگوں کی فلاح و بہبو اور اپنے انتخابی حلقہ کی مجموعی ترقی میں لگے رہتے تھے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نند لال ہر شخص اور خاص طور پر اپنے علاقہ میں مقامی لوگوں سے اپنے گہرے روابط کے باعث ہمیشہ یاد کیے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ نند لال کے انتقال کرجانے سے سیاسی حلقوں میں ایک خلاپیدا ہو گیا ہے جس کا پر ہونا بہت مشکل ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Former punjab mla nand lal passes away in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.