پنجاب کے سابق ڈائریکٹرجنرل پولس ڈھلون انتقال کر گئے

نئی دہلی: پنجاب کے سابق ڈائریکٹر جنرل آف پولس کے ایس ڈھلون کا بدھ کے روز نئی دہلی میں انتقال ہو گیا۔ وہ89سال کے تھے ۔ان پر دو ستمبر کو فالج کا زبردست حملہ ہوا تھا اور ان کے80فیصد دماغ نے کام کرنا بند کر دیا تھا۔

انہیں ساکیت میں واقع میکس ہاسپتل میں داخل کیا گیا تھا۔ ان کی بیٹی پریتی گل کے مطابق بدھ کی رات کو تمام گھر والے ان کا جسد خاکی لے کر بھوپال روانہ ہو جائیں گے۔

1953کے مدھیہ پردیش کیڈر کے ڈھلون آپریشن بلیواسٹار کے بعد 3جولائی 1984کوپنجاب کے ڈی جی پی بنائے گئے تھے۔وہ اگست1985کو ہرچرن سنگھ لوگووال کے قتل کے کچھ روز بعد تک اس عہدے پر رہے تھے۔ ان کے آخری رسوم جمعرات کو بھوپال میں ادا کیے جائیں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Former punjab dgp ks dhillon passes away in new delhi at 89 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply