پنجاب کے معروف سابق پولس سربراہ کے پی ایس گل انتقال کر گئے

نئی دہلی: 1980کے عشرے میں پنجاب میں انتہاپسندی کا قلع قمع کرنے کے حوالے سے پہچانے جا نے والے پنجاب کے سابق اعلیٰ ترین پولس افسر کے پی ایس گل جمعہ کو دہلی میں اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔وہ82سال کے تھے۔گل کو، جو سوپر کوپ( Supercop) کے نام سے بھی پکارے جاتے تھے،18مئی کو سرگنگا رام اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
ان کے معالج اور سرگنگا رام اسپتال کے نیفرولوجی ایند بورڈ آف منجمنٹ کے محکمہ کے چیرمین ڈاکٹر ڈی ایس رانا کے مطابق انہیں پریٹونیٹ نام کے ایک مرض کی شکایت ہوجانے پر اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ اس مرض سے رو بصحت ہو رہے تھے کہ اچانک انہیں دل کا دورہ پڑا اور جمعہ کو سہ پہر دو بج کر55منٹ پرانہوں نے آخری سانس لی۔

Title: former punjab dgp kps gill passes away | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply