پنجاب کے مقتول وزیر اعلیٰ بے انت سنگھ کے پوتے کی خود کشی

چنڈی گڑھ:پنجاب کے مقتول وزیر اعلیٰ بے انت سنگھ کے پوتے ہرکیرت سنگھ نے اتوار کے روز سر میں گولی مار کر خود کشی کر لی ۔سیکٹر 3تھانے کے ایس ایچ اونیرج سرنا نے کہا کہ 40سالہ ہر کیرت نے سر میں گولی ماری تھی جو آر پار ہو گئی۔
ہر کیرت سنگھ لدھیانہ ضلع میں ایک گاو¿ں کے سرپنچ تھے۔ گولی لگنے سے زخمی ہر کیرت کو گھر والے پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ لے گئے جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔ ہر کیرت کے بڑے بھائی رونیت سنگھ بٹو لدھیانہ سے کانگریس ممبرپارلیمنٹ ہیں اور ایک بھائی گورکیرت سنگھ کھنہ سے پنجاب اسمبلی کے ممبر ہیں۔
یاد رہے کہ 1995میں ان کے دادا اور پنجاب کے اس وقت کے وزیر اعلیٰ بے انت سنگھ دہشت گردانہ حملہ ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس کار بم دھماکہ میں 17دیگر افراد بھی مارے گئے تھے۔

Title: former punjab cm beant singhs grandson dies after shooting himself | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply