سابق وزیر اعظم ڈاکٹرمن موہن سنگھ نے سورن مندر میں متھاٹیکا

امرت سر: سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ نے آج یہاں ہرمندر جی صاحب میں متھا ٹیکا۔ اس موقع پر ان کی اہلیہ گرشرن کور بھی موجود تھیں۔ متھا ٹیکنے کے بعد تقریباً آدھا گھنٹے تک انہویں نے وہاں شبد کیرتن سنا۔
ڈاکٹر سنگھ نے وزیٹرس بک میں لکھا کہ دنیا کے تمام مذہبی مقامات انتہائی متبرک ہیں لیکن سچ کھنڈ سری ہرمندر صاحب وہ مبارک جگہ ہے جہاں آکر دل کو سکون حاصل ہوجاتا ہے۔
ڈاکٹر سنگھ نے شرومنی گردوارہ پربندھک کمیٹی دفتر گئے جہاں سکریٹری منجیت سنگھ اور ایڈیشنل سکریٹری دلجیت سنگھ بیدی ، جتھیداراوتار سنگھ پردھان وغیرہ نے ان کا استقبال کیا۔
نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے من جیت سنگھ نے بتایا کہ ڈاکٹر من موہن سنگھ کو سروپا‘ لوئی’ سری ہرمندر صاحب کا ماڈل اور مذہبی کتابیں تحفہ میں دی گئیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Former pm manmohan singh visit at golden temple in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply