سابق وزیر اعظم اٹل بہار باجپئی ایمس میں داخل

نئی دہلی: سابق وزیر اعظم و بھارتیہ جنتا پارٹی )بی جے پی) کے نہایت قابل احترام قد آور بزرگ رہنمااٹل بہاری باجپئی کو ڈاکٹروں کے مشورے پر آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں داخل کر دیا گیا۔

بی جے پی دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انہیں معمول کے چیک اپ کے لیے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ڈائریکٹر رندیپ گلیریا مسٹر باجپئی کی ذاتی طور پر خصوصی نگہداشت کر ہے ہیں۔ مسٹر باجپئی کو، جو ملک کے دسویں وزیر اعظم تھے، ایسا پہلا غیر کانگریسی وزیر اعظم ہونے کا اعزا ز حاصل ہے جس نے وزیر اعظم کے طور پر اپنی پانچ سالہ میعاد پوری کی ہے۔

93سالہ مسڑ باجپئی بقید حیات وزراءاعظم میں سب سے زیادہ عمر رسیدہ ہیں۔وہ چالیس سال سے زیادہ عرصہ تک ممبر پارلیمنٹ رہے۔

Title: former pm atal bihari vajpayee admitted to delhis aiims | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply