کوئلہ گھپلے کیس میں ملزم سابق مرکزی وزیر دلیپ رے کوضمانت

نئی دہلی: کوئلہ گھپلے کیس میں ملزم کے طور پر طلب کیے جانے والے اٹل بہاری باجپئی کی قیادت والی پہلی این ڈی اے حکومت کے سابق وزیر مملکت کوئلہ دلیپ رے کو یہاں کی ایک خصوصی عدالت نے ضمانت دے دی۔ اسپیشل سی بی آئی جج بھارت پراشر نے 1999میں اٹل بہاری باجپئی کی حکومت میں وزیر رہ چکے رے اور پانچ دیگر کو انہیں جاری سمن پر عدالت میں پیش ہونے کے بعد ضمانت دینے کا حکم دے دیا۔رے کے علاوہ وزار ت کوئلہ کے اس وقت کے دو افسران بالا پردیپ کمار اور نتیہ نند گوتم اور کاسٹرون ٹیکنا لوجیز لمیٹڈ کے ڈائریکٹر مہندرکمار اگروال کو بھی ضمانت پر چھوڑدیا گیا۔ان سب کو ایک لاکھ کے ذاتی مچلکے اور اتنی ہی رقم کی ضمانت پر چھوڑا گیاہے۔عدالت نے اب کیس کی آئندہ سماعت یکم اپریل تک موخر کر دی ۔اس سماعت کے موقع پر عدالت دستاویزات کی جانچ پڑتا ل کرے گی۔عدالت نے رے کو 18جنوری کو اس کیس میں ملزم کے طو رپر طلب کیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Former nda minister granted bail in coal scam in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply