بزرگ سیاست داں الیاس اعظمی نے بھوپال انکاؤنٹر کو ملیانہ ہاشم پورہ خونریزی سے تعبیر کیا

نئی دہلی:بزرگ سیاست داں اور سابق پارلیمانی رکن الیاس اعظمی نے بھوپال انکاؤنٹر کا ملیانہ، ہاشم پورہ اور مسوری قتل عام سے موازنہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کی جانچ سپریم کورٹ کی نگرانی میں بہار، اڑیسہ اور بنگال کے پولس افسران کی ایک ایس آئی ٹی سے کرائی جائے۔
انہوں نے بھوپال واقعہ کو ’قومی سانحہ‘قرار دیتے ہوئے یہاں جاری ایک بیان میں دعوی کیا کہ اب تک بی جے پی حکومتیں دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کے گئے سیمی کے ہزاروںافراد میں سے کسی ایک پر بھی دہشت گردی کا الزام ثابت نہیں کرسکی ہیں اور اسی کھسیاہٹ کو چھپانے کے لئے خاص طور پر ان قیدیوں کونشانہ بنایا جارہا ہے جو مقدمات سے باعزت بری ہونے کی دہلیز تک پہنچ چکے ہیں۔
مسٹر اعظمی نے اسی کے ساتھ اس خدشے کے پیش نظر کہیں مسلم نوجوان اشتعال میں نہ آجائیں اور غلط راستے پر چل پڑنے کی سازش کے شکار نہ ہوجائیں انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس وقت سخت چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔”مجھے یقین ہے کہ ہمارے جمہوری دستور نے ہمیں جو طاقت دی ہے اس کا صحیح استعمال کرکے ہم ملک کے مسائل حل کرنے کی طاقت رکھتے ہیں“۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Former mp ilyas azmi calls bhopal encounter as national tragedy in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply