مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ سندر لال پٹوا انتقال کر گئے

بھوپال:بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینیئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی سندر لال پٹوا کا آج یہاں انتقال ہو گیا۔ ان کی عمر 92 برس تھی۔ دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ان کا انتقال ہوگیا۔ انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ اطلاع ملتے ہی وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان اور کئی سینئر لیڈر اسپتال پہنچ گئے۔
مسٹر پٹوا کے انتقال کی خبر ملتے ہی مدھیہ پردیش رنج و غم میں ڈوب گیا۔ پٹوا مدھیہ پردیش کے منڈسور ضلعکے کوک دیشور میں1924میں پیدا ہوئے تھے۔ 1980میں انہیں دو ماہ کے لیے وزیر اعلیٰ مقرر کیا گیا اور اس کے بعد پھر وہ 1990تا1992وزیر اعلیٰ کے عہدہ پر فائز رہے۔
1997میں وی لوک سبھا ضمنی انتخابات میں جیتے لیکن 1998کے عام انتخابات میں وہ ہار گئے۔وہ 1999میں پھر لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئے اور 1999سے2001تک مرکزی این ڈی اے حکومت میں وزیر رہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Former mp chief minister sunderlal patwa dies at 92 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply