حکومت آسام پر آر ایس ایس کے اشاروں پر کام کرنے کا الزام

ممبئی:مہاراشٹر کے سابق اقلیتی امور کے وزیر وسینئر کانگریس رکن اسمبلی محمد عارف نسیم خان نے آج یہاں آسام کی بی جے پی حکومت کی جانب سے دینی مدارس میں جمعہ کی چھٹی کی منسوخی کے احکامات کو اسلامی عبادت میں خلل اندازی کی مذموم کوشش قرار دیا اور کہا کہ آسام کی بی جے پی حکومت آر ایس ایس کے خفیہ ایجنڈے پر عمل کرکے مسلم مخالف اقدامات کررہی ہے –
واضح رہے کہ گزشتہ روز آسام کے وزیر تعلیم نے اعلان کیا کہ آسام میں جو دینی مدارس سرکاری مالی تعاون حاصل کررہے ہیں اب انہیں جمعہ کے دن اپنے مدارس میں جمعہ کے دن چھٹی کرنے کا اختیار نہیں ہوگا اور اسکولوں کی طرز پر اتوار کے دن ہی انہیں بھی ہفتہ روزہ چھٹی دی جائے گی-
نسیم خان نے کہا کہ حکومت آسام کا یہ دینی مدارس ومسلم مخالف قانون ہے کیونکہ ملک میں جب سے دینی مدارس کا قیام عمل میں آیا ہے اس دن سے ہفتہ میں ایک دن چھٹی کے لئے جمعہ کا ہی دن مقرر کیا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ جمعہ کے دن غسل کرنا، اچھے صاف ستھرے کپڑے پہننا ، خوشبو لگانا اورعلاقہ کی بڑی مسجد میں اجتماعی طور پر نماز جمعہ ادا کرنا یہ تمام چیزیں اسلامی روایات ہیں اور اس کی تکمیل کے لئے وقت درکار ہوتا ہے لہذا زمانہ قدیم سے ملک میں دینی مدارس جمعہ کے دن چھٹی منایا کرتے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Former maharashtra minister arif nasim react sharply over to stop friday holiday in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply